Categories: Latest News

مہنگی روٹی نامنظور! پشاور میں عوام پھٹ پڑے، سرکاری نرخنامہ مسترد

مہنگی روٹی نامنظور! پشاور میں عوام پھٹ پڑے، سرکاری نرخنامہ مسترد

پشاورلائیو: پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 150 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے پر شہریوں نے شدید ردِعمل دیا ہے۔ عوام نے اسے “خود ساختہ اور غیر منصفانہ” نرخنامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب آٹے کی قیمتیں واضح طور پر کم ہو چکی ہیں — 20 کلو آٹے کی بوری 2900 روپے سے کم ہو کر 1500 روپے تک آ گئی ہے — تو پھر روٹی کی قیمت میں کمی کیوں نہیں کی جا رہی؟

مظاہرین اور عوامی نمائندوں کا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت فوری طور پر 10 روپے مقرر کی جائے اور اس کا وزن کم از کم 130 گرام رکھا جائے۔

“عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اب روٹی بھی پہنچ سے باہر کی جا رہی ہے،” ایک شہری نے غصے میں کہا۔

شہریوں نے کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر عوامی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

4 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago