Garbage and rats abound, posing a risk of spreading epidemics in Peshawar
ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور گندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے، کچرہ اور چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے پشاور میں وبائی امراض پھِیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اس سلسلے میں ماہرین طب نے بھی الارم بجا دیا ہے۔
پشاور میں بڑھتے ہوئے کچرے اور ناقص صفائی کے نظام نے شہریوں کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں میں خطرناک چوہوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گلی محلوں، بازاروں، نالوں اور خالی پلاٹوں میں کچرے کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں۔
یہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ دن اور رات دونوں اوقات میں بڑے بڑے چوہے سرعام گھومتے دکھائی دیتے ہیں، اسی کچرہ اور چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے پشاور میں وبائی امراض پھِیلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور سے روزانہ تقریباً 700 سے 1,300 ٹن تک کچرا نکلتا ہے، جس کا بڑا حصہ بروقت نہیں اٹھایا جاتا، بعض رپورٹس کے مطابق روزانہ 200 سے زائد ٹن کچرا گلیوں، نالوں اور کھلے مقامات پر پڑا رہتا ہے، جس سے تعفن، آلودگی اور خطرناک حشرات کی افزائش بڑھ رہی ہے۔
بشیر آباد، فقیر آباد، حیات آباد، تہکال، چمکنی، بڈھ بیر، ناصر باغ، سربند، یونیورسٹی روڈ اور رنگ روڈ کے اطراف میں شہریوں نے چوہوں کی بڑھتی تعداد پر شدید تشویش ظاہر کی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چوہے دکانوں اور گوداموں میں خوراک خراب کر رہے ہیں، جبکہ گھروں میں بچوں اور خواتین میں خوف بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک واقعہ بھی رونما ہوا تھا جس میں چوہوں نے ایک بچے کو زخمی کر دیا تھا۔ ماہرین صحت کے مطابق چوہے مختلف خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں، جن میں ہنٹا وائرس، لیپٹوسپائروسس، جلدی امراض اور فوڈ پوائزننگ شامل ہیں، چند سال قبل بھی پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…