Khyber Pakhtunkhwa government announced to give free books and bags to school students
خیبرپختونخوا حکومت نے علاقائی صورتحال، پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت اور معاشی دباؤ کے پیش نظر ایندھن کی بچت کے لیے دو ماہ کے ہنگامی اقدامات کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ضروری ایندھن کے استعمال میں کمی، معاشی سرگرمیوں کے تسلسل اور عید کے دوران عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد انتظامی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔
محکمہ انتظامیہ کے مطابق ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے تمام سرکاری اجلاس بطور ڈیفالٹ آن لائن منعقد ہوں گے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح کے جائزہ اجلاس بھی ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ای آفس سسٹم کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سرکاری فائلوں کی فزیکل نقل و حرکت ختم ہو سکے۔
حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں کمی کا بھی فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایندھن کے استعمال میں کم از کم 25 فیصد کمی کی جائے۔ تاہم پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
کابینہ کے فیصلوں کے تحت سرکاری محکمے ضروری خدمات متاثر کیے بغیر 50 فیصد تک ورک فرام ہوم کی اجازت بھی دے سکیں گے جبکہ بین الاضلاع سرکاری سفر اور پروٹوکول میں بھی کمی کی جائے گی۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف ہنگامی حالات تک محدود رکھا جائے گا۔
اخراجات میں کمی کے لیے غیر ضروری فرنیچر اور آلات کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سیمینارز، ورکشاپس اور سرکاری عشائیے دو ماہ کے لیے معطل رہیں گے۔
ایندھن کی بچت کے لیے صوبے بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے جبکہ جامعات کو ہائبرڈ یا آن لائن کلاسز کی ترغیب دی جائے گی۔ اسی طرح شادی ہالز، پلازوں اور بازاروں میں آرائشی روشنیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت نے گندم کی کٹائی کے دوران ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور پٹرول پمپس پر ایندھن کے اسٹاک کی سخت نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…