High alert in Peshawar, Charsadda and Nowshera districts due to threat of extreme flooding in Swat River
چارسدہ (پشاورلائیو) — ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دریائے کابل اور دریائے سوات کے کناروں پر خطرے سے دوچار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فوری آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام کو سیلاب کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور انہیں فوری طور پر محفوظ علاقوں میں جانے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، “یہ ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی سیلابی صورتحال سے انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سوات میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی ہے، جس میں 11 سیاح ڈوب گئے تھے۔
مقامی انتظامیہ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں کے کناروں پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کریں اور ریسکیو ٹیموں کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سیلاب سے ممکنہ متاثرین کے لیے الرٹ موڈ پر تعینات ہیں۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…