Swat incident: Several officers suspended on the instructions of the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سوات حادثے کے تناظر میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افسران فوری طورپر معطل کردیئے ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان احمد فراز مغل نے بتایا کہ حادثے کے حوالے سے وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کی باقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی گئیں ۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو سست ردعمل پر معطل کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے پر معطل کیے گئے ۔
اے ڈی سی ریلیف کو پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا، اسی طرح ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو انکوائری کی ہدایات جاری کردی گئیں ، مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…