–رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 4 بچے 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین ، 6 مرد اور 2 بچے شامل ہے . پی ڈی ایم اے رپورٹ
۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 85 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 15 گھروں کو مکمل جبکہ 70 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ
تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں رونما ہوئے . پی ڈی ایم اے رپورٹ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا . پی ڈی ایم اے
مسلسل تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے.
-دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98500 کیوسک ریکارڈ (درمیانے درجے کا سیلاب)
دریا سندھ خیبر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 103200 کیوسک ریکارڈ (معمول کے مطابق)
دریائے کابل ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو 41804 کیوسک ریکارڈ (معمول کے مطابق)
دریائے سوات خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30183 کیوسک (معمول کے مطابق)
دریائے سوات چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27701 کیوسک ریکارڈ (معمول کے مطابق)
دریائے سوات منڈا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 80000 کیوسک ریکارڈ (اونچے درجے کا سیلاب)
دریائے پنجکوڑہ زولم بریج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42187 کیوسک ریکارڈ (نچلے درجے کا سیلاب)
-پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے . پی ڈی ایم اے
-پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں.
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…