Honor killing – Peshawar Badaber Police Station takes immediate action, accused arrested within 24 hours
پشاور – تھانہ بڈھ بیر پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے سفاک شوہر اور اس کے بھائی کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم نیاز علی ولد محبوب علی کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد ازاں پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے واقعے کو نامعلوم افراد کی فائرنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور باریک بینی سے کی گئی تفتیش نے اصل حقیقت بے نقاب کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ قتل اپنے بھائی کی مدد سے کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل (کلاشنکوف) بھی برآمد کر لیا ہے، جو فرانزک تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی بڈھ بیر نے بیان دیا ہے کہ “غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی، اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔”
پشاور پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد، بالخصوص غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کی بیخ کنی کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…