Illegal posting in Excise and Taxation Khyber Pakhtunkhwa revealed
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا میں غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔
سماء نیوز: ڈائریکٹرجنرل آڈٹ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق سعودخان گنڈاپور کو قواعد کے برعکس اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر تعینات کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سعود خان کو صوبائی اسمبلی سے ڈیپوٹیشن پر ایکسائز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا، سعودخان کو ای آئی آئی بی کا اضافی چارج بھی دیا گیا، اے ای ٹی او کی پوسٹ صرف پروموشن یا براہِ راست بھرتی سے پُرکی جاسکتی ہے، اس پوسٹ کےلیے ڈیپوٹیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔
دستاویز کے مطابق پروموشن کے لیے محکمانہ امتحان پاس کرنا اور کم از کم 5 سال کا تجربہ ہوناضروری ہوتا ہے، سعود خان ان شرائط پر پوارنہیں اترتے، سعود خان کے پاس صوبائی اسمبلی میں صرف 13 ماہ کا تجربہ تھا۔
دوسری جانب سعودخان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آڈٹ نے غلط طور پر اے پی ٹی رولز کی بنیاد پر کیس بنایا، جو درست نہیں، سول سرونٹس کی ایک محکمے سے دوسرے میں پوسٹنگ، عارضی بنیادوں پر پالیسی کےتحت ہوتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…