Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

رسول داوڑ (جیونیوز): پولیس افسران و اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کیلئے سینٹرل پولیس آفس نے ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کے نام جاری خط میں کہا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال نہیں کریں گے۔

خط میں تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کو ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار و افسران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سوشل میڈیا میں پرسنل اکاؤنٹس ہولڈر کی ڈی پی پر باوردی فوٹو، اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بہت سے پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں، خلاف ورزی پر آر پی او اور ڈی پی اوز کو محکمانہ کارروائیاں کرنے کا کہا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ پولیس کی ساکھ مجروح ہوتی ہے اور سوشل میڈیا استعمال سے دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago