Categories: Latest News

پاراچنار میں مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان چبا ڈالا

پاراچنار میں مسافر نے 20 روپے کیلئے ڈرائیور کا کان چبا ڈالا

خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔

(ہم نیوز): پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا۔

منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کیے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔

واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago