Categories: Latest News

پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی ایڈوارڈ کالچ کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق

پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایڈوارڈ کالچ کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور معروف ویٹ لفٹر یاسین جاں بحق ہوگیا۔

احتشام خان (ایکسپریس نیوز): تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور خیبرپختونخوا کا معروف ویٹ لفٹر یاسین دس اپریل کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جس کے بعد اُسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ یکم جون کو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یاسین کو سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا، جس پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقتول کے والد ریاض نے بتایا کہ بیٹے یاسین نے 2016 میں پسند کی شادی کی تھی، سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران اُس کے سر پر گولی ماری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے رپورٹس نیدر لینڈ بھی بھجوائیں اور ہم وہاں علاج کیلیے پیسوں و کاغذی کارروائی کا بندوبست کررہے تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago