Peshawar: Firing in Christian Colony Tehkal, matriculation student killed, friend injured
پشاور: تھانہ تہکال کی حدود کرسچن کالونی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں میٹرک کا طالب علم جاں بحق جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان سلاس گل اور اس کا دوست زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم سلاس گل دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس پی کینٹ عبداللہ احسان کے مطابق واقعے سے قبل ملزمان اور نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر “وشال” نامی شخص کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد تکرار ہوئی اور ملزمان نے دونوں نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ایس پی کینٹ عبداللہ احسان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں اور جدید تفتیشی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ تفتیشی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…