In the Afghan province of Herat, the ethics department seized hundreds of musical instruments and burned them
جیو نیوز: افغانستان کے صوبے ہرات میں محکمہ اخلاقیات نے موسیقی کے سیکڑوں آلات ضبط کر کے جلا دیے۔
افغان میڈیا کے مطابق محکمہ اخلاقیات کی جانب سے ہرات شہر اور مختلف اضلاع سے ضبط کیے گئے سیکڑوں موسیقی کے آلات کو نذر آتش کردیا گیا۔
محکمہ اخلاقیات کا کہنا ہے کہ موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور فروخت کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان حکام کے نئے حکم کے تحت ہزاروں بیوٹی پارلر بھی مستقل طور پر بندکردیے گئے تھے۔
افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مطابق طالبان کے نئے حکم کے بعد ملک بھر میں تقریباً 12ہزار بیوٹی پارلرز بند ہوگئے۔
افغان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا تھا کہ ہزاروں بیوٹی پارلرز کی بندش سے 60 ہزار افغان خواتین اپنی آمدنی سے محروم ہوجائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق کابل میں بیوٹی پارلر کی بندش کے خلاف خواتین نے مظاہرہ بھی کیا تھا جن پر طالبان حکام کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا تھا اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…