Categories: Latest News

پشاور میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ، کم عمر بھی شامل

ویب ڈیسک ستمبر 7, 2023: مہنگائی اور بدترین معاشی صورتحال کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں گدا گروں اور امداد مانگنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے بازاروں ، بس اڈہ جات ، شاہراہوں سمیت دیگرمقامات پر گدا گروں اور امدادمانگنے والوں کی بڑی تعداد میں بچے ، خواتین اور معمر افراد جگہ جگہ نظرآ رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق گدا گر اور امداد کے طلب کار افراد نقدی ،راشن اور دیگرامداد مانگنے کے لئے اب گھروں پرپہنچا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین ، بزرگ افراد اور بچے بہت پریشان ہوتے ہیں۔ بی آر ٹی ہشتنگری سٹاپ ، بی آر ٹی انڈر پاس گلبہار ، بی آر ٹی فردوس سٹاپ ، پر درجنوں گدا گروں کے قبضے کے باعث مسافروں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیارکر لی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago