جیو نیوز کے رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 3 سال کا عرصہ بیت چکا تاہم مسافر مکمل سہولیات سے محروم ہیں، بی آر ٹی میں یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ افراد سفر کرتے ہیں تاہم بسوں کی تعداد صرف 244 ہے۔
بسوں کی کمی کے باعث نہ صرف رش بڑھتا ہے بلکہ مسافروں کو انتظار بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے، خواتین کو بھی بس سے اترنے اور چڑھنے میں مشکلات رہتی ہیں۔
رش کے باعث جہاں بی آر ٹی بسوں میں شہریوں کو دھکم پیل کی سی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان بسوں میں چوری کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں۔
دوسری جانب ٹرانس پشاور کے مطابق روٹ پر 244 میں سے 209 بسیں چلائی جاتی ہیں تاہم رش کی صورت میں بسوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، بسوں کی تعداد بڑھانے سے کرائے میں بھی اضافہ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں سالانہ 2 ارب دے رہی ہے، محکمہ خزانہ نے بی آر ٹی کے خسارے کو کم کرنے کے لیے کرایوں میں اضافے سمیت 2 تجاویز منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو بھیجی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…