پشاورلائیو: تھانہ تاتارا پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بونیر کے رہائشی نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر دیا۔ مقتول کی اپنی ہی منگیتر قتل میں ملوث نکلی، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مقتول ابرار ولد بہرام کو 27 مارچ کو تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی منگیتر اس جرم میں ملوث تھی۔ خاتون ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس کے ظہیر نامی شخص کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور وہ اپنے منگیتر سے ناخوش تھی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران آلہ قتل، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…