Categories: Latest News

لگتا ہے، حملہ آورسرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا، مسجد ہال کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا، سی سی پی او پشاور

پشاور (نیوز ڈیسک) سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میںبیٹھ کر آیا،مسجد ہال کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا ،آئی جی کی طرف سی سی پی او نے بھی جگہ کم اور لوگ زیادہ ہونے کا دعوی ٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ دھماکا بظاہر خود کش حملہ لگتا ہے۔ جائے وقوع سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے لگتاہے حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے،مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔ ہال میں دھماکے بعد آگ سے بھی نقصان ہوا،ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں جبکہ باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او پشاور نے کہا کہ یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار آتے اور جاتے ہیں اس ے قبل آئی جی کے پی کے نے بھی کہا تھا کہ پولیس لائنز پشاور 120 سال پہلے 600 جوانوں کے لیے بنائی گئی تھی جہاں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 8 مختلف محکمے ہیں۔ پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زائد یونٹس کے دفاتر ہیں۔ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد پتا چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ جبکہ دوسری طرف آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے خود کش حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

via: Ausaf News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago