Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: زبانی تکرار پر جھگڑا، چھری کے وار سے 20 سالہ نوجوان قتل

خیبرپختونخوا: زبانی تکرار پر جھگڑا، چھری کے وار سے 20 سالہ نوجوان قتل

تخت بھائی: تھانہ لوند خوڑ کی حدود ہاتھیان میں معمولی زبانی تکرار جان لیوا ثابت ہوئی۔ جھگڑے کے دوران چھری کے پے در پے وار سے 20 سالہ نوجوان ندیم ولد نیک محمد جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو تخت بھائی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لوند خوڑ پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 302/34 کے تحت درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago