Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: تخت بھائی میں سالی اور بہنوئی قتل

 ایڈیٹر ٹی این این: مردان کی تحصیل تخت بھائی میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔ قتل شدہ افراد آپس میں سالی بہنوئی بتائے گئے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس تھانہ تخت بھائی کے عملے کے مطابق پولیس کو شبیر ولد عزیز سکنہ ہاتھیان شیرگڑھ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ستائیس سالہ بہن مسماۃ گل سینت کچھ عرصہ پہلے اپنے تیس سالہ بہنوئی مسمی محمد بلال ولد محمود سکنہ ہاتھیان کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی اور دونوں روپوش تھے۔

ہم ان دونوں کو تلاش کررہے تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ رنگ روڈ نزد گجر گڑھی میں دونوں کو مقتول کے بھائی ملزم شاہزیب ولد محمود سکنہ ہاتھیان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے لڑکے اور لڑکی کے قتل شدہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کردی۔ پولیس تھانہ تخت بھائی نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago