Peshawar: Rescue 1122's timely action brought the fire at two different locations under control.
پشاورلائیو: ریسکیو 1122 نے بیک وقت دو مختلف مقامات پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا کر ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایک واقعہ دلہ ذک روڈ پر الفاروق بیکری کے سولر سسٹم میں پیش آیا، جبکہ دوسرا تہکال بیان کے قریب ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث قریبی آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…