Khyber Pakhtunkhwa: 3 members of the same family killed in lightning strike
شانگلہ: حالیہ شدید بارشوں کے دوران تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی (اچر) میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شانگلہ کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے سی پی آر سمیت ضروری طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کے پیش نظر عوام کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث سفر کے دوران احتیاط برتی جائے۔ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…