Oath-taking ceremony in Khyber Pakhtunkhwa Assembly, why 80% staff were given leave
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ماہ مارچ کے لئے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری فنانس امر ترین نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ایڈوانس اپروول گرانٹس لیا جائے گا، صوبائی کابینہ موجود نہیں تو آئین کے آرٹیکل 125 کے تحت براہ راست اسمبلی سے اجازت لی جائے گی، مارچ کے مہینے کے لئے 5۔195 بلین روپے کی منظوری لی جائے گی۔سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ صوبائی کابینہ آنے کے بعد رواں سال کے مکمل بجٹ کی منظوری لی جائے گی، آٹھ ماہ نگران حکومت اور آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی منظوری نئی تشکیل پانے والی کابینہ سے لی جائے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن کے رکن احمد کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ آئین میں بجٹ صوبائی حکومت پیش کرے گی ابھی صوبے میں حکومت نہیں بنی، صرف وزیراعلیٰ حکومت نہیں ہوتے حکومت پوری کابینہ ہوتی ہے، یہ بجٹ پیش کرنا غیر آئینی ہے۔احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ رول 150 دیکھ لیں، آئین کو بلڈوز نہ کریں صرف وزیر اعلیٰ حکومت نہیں یہ غیر دستوری کام نہ کریں،کم از کم رولز آف بزنس کے تحت کم از کم دو ارکین پر مبنی کابینہ کا اعلان تو کریں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…