Categories: Latest News

پشاور: اب جیل میں قید اپنے پیاروں سے آن لائن ملاقات کریں گے۔

بڑی خبر اب جیل میں قید اپنے پیاروں سے آن لائن ملاقات کریں۔

پشاورکی سینٹرل جیل کے اسیروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔ قیدیوں کے اہلخانہ اب دور دراز علاقوں سے جیل آنے کے بجائے بذریعہ ویڈیو لنک ہی اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
قیدیوں سے ملاقات کے لیے اب جیل جانے کی ضرروت نہیں۔ پشاور کی سنٹرل جیل میں قیدیوں کیساتھ آن لائن ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل وسیم کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقے کے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، انہیں آن لائن ملاقات کی سہولت سے آسانی ہوجائے گی۔
پشاور سینٹرل جیل کے ایک قیدی نے اس فیصلے کو ان افراد کے لیے بہترین قرار دیا جو دور دراز علاقوں یا دیگر اضلاع اور شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔
قیدیوں نے اس اقدام پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بغیر کسی خرچے کے اپنوں سے ملاقات کا بندوبست ہوجاتا ہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان لائن ملاقاتوں سے قیدیوں اور ان کے خاندان والوں کو سہولت کیساتھ ساتھ سیکیورٹی مسائل بھی کم ہوں گے

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago