Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ

صوبائی حکومت اپنی انشورنس کمپنی کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے دائرے کار کو وسیع کرتے ہوئے لائف انشورنس کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک: ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات، اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر سروس ڈیلیوری کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی چند ترجیحاتی شعبوں میں سے ایک ہے، لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں دستیاب طبی آلات اور دیگر وسائل کے بہتر اور نتیجہ خیز استعمال کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،  زیادہ سے زیادہ سرکاری اسپتالوں کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ اسکیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں اور اس کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کے عمل میں کافی بہتری آئی ہے، اب صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم کو بھی شامل کیا جارہا ہے،  یہ اسکیم سماجی تحفظ کا ایک منفرد منصوبہ ہے اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت اپنی انشورنس کمپنی کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ  صوبے میں پہلی دفعہ بون میرو اور لیور ٹرانسپلانٹ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں،  ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کے لئے ڈاکٹر کمیونٹی کے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے، اسپتالوں کے ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز کو اینٹگریٹڈ کرنے سمیت دیگر اصلاحات کے لئے ڈاکٹرز محکمہ صحت کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

11 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

19 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

22 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago