Khyber Pakhtunkhwa government decides to give relief checks to deserving artists soon
خیبرپختونخوا کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے مستحق فنکاروں کو جلد چیکس دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ ن کے پی کے ثقافتی ونگ کی صدر سعیدہ خان کی قیادت میں فنکاروں اور تنظیم کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم خیبر پختونخوا حبیب اللہ عارف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں صدارتی ایواڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ بی بی، نائب صدر ثقافتی ونگ ظاہر شاہ، اداکارہ چاہت نور، حبیب تہکالے، سرور چاچا، نور رحمان، شوکت، سجاد خلیل سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔
مسلم لیگ ن ثقافتی ونگ کی صدر سعیدہ خان نے ڈی جی کلچر کو آگاہ کیا کہ 9 ماہ قبل فنکار برادری کیلئے مالی امداد کی درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں، تاہم تاحال ان پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بجٹ کا وقت قریب ہے اور اگر فنڈز جاری نہ ہوئے تو فنکاروں کیلئے مختص رقم واپس ہو سکتی ہے، حالانکہ فنکار برادری میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور محنت مزدوری کے قابل بھی نہیں۔
ڈی جی کلچر حبیب اللہ عارف نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فنکاروں کیلئے مختص فنڈز منظور ہو چکے ہیں اور چیک بھی تیار ہیں، جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خود فنکاروں کو چیک دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے فنڈز محفوظ ہیں اور بجٹ پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پہلے مرحلے میں 50 فنکاروں کو چیک دیئے جائیں گے، جس کے بعد نشتر ہال میں ایک خصوصی تقریب میں مزید فنکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…