Categories: Latest News

خیبرپختونخوا‘ 2119 ارب کا سرپلس بجٹ پیش‘ کم از کم اجرت 40 ہزار

خیبرپختونخوا‘ 2119 ارب کا سرپلس بجٹ پیش‘ کم از کم اجرت 40 ہزار

پشاور( گلزار محمد خان ) خیبر پختونخوا حکومت نےآئندہ مالی سال کیلئے 2119ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے547ارب روپے مختص ہیں، صوبہ کی کل آمدن کا تخمینہ21 کھرب 19ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ سال بھر کے دوران 1962ارب روپے کے اخراجات ہوں گے اس طرح صوبائی حکومت کو نئے مالی سال کے اختتام پر157ارب روپے کی بچت ہوگی ، بجٹ میں صوبہ کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں7فیصد اضافہ کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کو15فیصد سے بڑھا کر20فیصد کرنے اور صوبہ میں کم سے کم ماہانہ اجرت 36ہزار روپے سے بڑھا کر40ہزار کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خیبر پختونخوا پولیس میں سپاہی سے لیکر انسپکٹر تک کے عملے کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے، شہدا پیکیج میں اضافہ کرکے سپاہی، اے ایس آئی اور انسپکٹر کیلئے شہدا پیکیج کو10ملین سے بڑھا کر11ملین، ڈی ایس پی اور اے ایس پی کیلئے یہ پیکیج 15ملین سے بڑھا کر16ملین ، ایس پی ، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی رینک کے شہدا کیلئے پیکیج کو20ملین سے بڑھا کر21ملین روپے کرنے کی تجویز ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

31 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago