پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس ہوا، نگران وزراء، مشیران، معاون خصوصی ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں دس نکات شامل تھے، جن میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف، محکمہ بہبود آبادی، لوکل گورنمنٹ، زراعت کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے، نگران کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار کرنے کی منظوری دی۔
صوبائی کابینہ نے ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی تجاویز کی منظوری دی۔
اجلاس میں کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی، کابینہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔
کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کو محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرز پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کی منظوری دی۔
اجلاس میں کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری دے دی، زرعی ترقی کے لئے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…