Occupancy of government houses and vehicles in Khyber Pakhtunkhwa, CM directs immediate return
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کے انکشاف پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے یا خیبرپختونخوا سے تبادلہ پانے والے سرکاری ملازمین سے سرکاری رہائش گاہیں فوری خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں، مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ سرکاری رہائش گاہیں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کا بھی جائزہ لیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز کی نشاندہی کی جائے جن میں شوہر اور بیوی کو الگ الگ سرکاری گھر الاٹ کیے گئے ہوں جبکہ پشاور میں ذاتی گھر رکھنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے والوں سے بھی سرکاری گھر واپس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو گزشتہ دس سالوں کے دوران خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، کابینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، بعض سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ یا تبادلوں کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…