Khyber Pakhtunkhwa: Separate penalty slab introduced for three-wheelers
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا نیا شیڈول متعارف کرا دیا ہے، جس میں خاص طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے لیے الگ سے سلیب شامل کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق فنانس بل کے مطابق رکشہ، چنگ چی اور لوڈر گاڑیاں اب باضابطہ طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں کے زمرے میں شامل ہوں گی۔ ان پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر 200 سے 10 ہزار روپے تک جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔
نئے مجوزہ قوانین کے تحت روٹ پرمٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
فیک ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے پر بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، اور جعلی لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کو 5 سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔
کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی سختی کی گئی ہے۔ فنانس بل کے تحت 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر 1 سے 3 ہزار روپے، جبکہ چھوٹی گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔
نئے مجوزہ جرمانوں کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔ حتمی منظوری کے بعد ان ترامیم کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…