Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں رواں سال 53 میگاواٹ کے 2 پن بجلی منصوبے مکمل ہونگے

خیبرپختونخوا میں رواں سال 53 میگاواٹ کے 2 پن بجلی منصوبے مکمل ہونگے

خیبرپختونخوا میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدنی کا ہدف

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو توانائی کے شعبے میں خودکفال بنانے کے لیے بڑے اقدامات کرتے ہوئے متعدد منصوبوں کو حتمی مراحل تک پہنچا دیا ہے۔ پی ڈی او کے زیر نگرانی چلنے والے ان منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدنی ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 53 میگاواٹ کے دو پن بجلی منصوبوں کی تکمیل سے 2.4 ارب روپے سالانہ آمدنی حاصل ہوگی، جبکہ اگلے سال 84 میگاواٹ کے گورکھن مٹلتان منصوبے کے مکمل ہوتے ہی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ پی ڈی او نے اب تک 172 میگاواٹ کے 8 منصوبے مکمل کر کے صوبے کو 5 ارب روپے سالانہ آمدنی دلانا شروع کر دی ہے۔

حکومت نے 778 میگاواٹ کے 12 نئے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر رکھا ہے جن میں 300 میگاواٹ بالاکوٹ، 157 میگاواٹ مدین سوات اور 88 میگاواٹ گبرال کالام کے منصوبے شامل ہیں۔ ان کے مکمل ہونے سے 45 ارب روپے سالانہ اضافی آمدنی متوقع ہے۔

توانائی کے محکمے کے سربراہان نے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ساتھ ہی 1 لاکھ 30 ہزار غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے صوبے کو نہ صرف توانائی کے شعبے میں خودکفال بنائیں گے بلکہ معاشی ترقی کو بھی نئی راہیں دیں گے۔

Publisher۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 hour ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

12 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

22 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago