Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: اسلحہ لائسنس کے آن لائن نظام “دستک” سے مشکوک لائسنس جاری ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا: اسلحہ لائسنس کے آن لائن نظام “دستک” سے مشکوک لائسنس جاری ہونے کا انکشاف

خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے آن لائن اسلحہ لائسنس نظام “دستک” سے مبینہ طور پر مشکوک لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی آرمز برانچ کی منظوری کے بغیر 200 سے زائد اسلحہ لائسنس پرنٹ کیے گئے، جبکہ یہ لائسنس متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور محکمہ داخلہ سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق منظور یا پراسیس نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا نظام کو ہیک کیا گیا، فراڈ کیا گیا یا کسی نے لائسنس کی منظوری کے لیے استعمال ہونے والا سرکاری لاگ اِن غیرقانونی طور پر استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی لائسنس برانچ نے احتیاطی اقدام کے طور پر تمام اضلاع میں “دستک” ایپ کے ذریعے اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عاکف خان نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے “دستک” ایپ سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے۔

ایم ڈی آئی ٹی بورڈ کے مطابق ابتدائی طور پر 21 مشکوک اسلحہ لائسنسوں کا فرانزک آڈٹ کیا جا رہا ہے تاکہ معاملے کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ “دستک” ایپ اس وقت اپ گریڈیشن کے باعث بند ہے اور مستقبل میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کے نظام میں فیشل ریکگنیشن سمیت مزید جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھی خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کی آرمز برانچ سے 5 ہزار جعلی سرکاری اسلحہ لائسنس جاری ہونے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس کے بعد لائسنس کے نظام پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago