Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں مبینہ جعلی اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں مبینہ جعلی اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا میں جعلی اتھارٹی لیٹرز پر نائن ایم ایم، 30 بور، شاٹ گن اور جی تھری کے ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دانیال عزیز: محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی اسلحہ لائسنس برانچ میں مبینہ جعلی اتھارٹی لیٹرز پر ہزاروں لائسنس جاری کیے جانے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق سال 2023 سے پہلے مختلف سرکاری اداروں کے جعلی ملازمین کو لائسنس جاری کیے گئے جب کہ مینول کاپی کو ڈیجیٹل کارڈ میں تبدیل کرنے کے عمل میں بھی جعل سازی کی گئی۔ 

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم، 30 بور، شارٹ گن اور جی تھری جیسے اسلحہ کے لائسنس جاری کیے گئے جس سے صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈیٹا بیس میں شناختی کارڈ نمبر تبدیل کر کے بغیر فیس ڈبل لائسنس بھی نکالے گئے اور درخواست گزاروں سے رشوت لی گئی، اس کے علاوہ حساس اداروں کے نام پر بھی جعلی دستاویزات پر لائسنس جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عابد مجید نے بتایا کہ پرانے مینول سسٹم میں جعل سازی کی شکایات موصول ہوئی ہیں، مشکوک اتھارٹی لیٹرز تصدیق کیلئے متعلقہ اداروں کو بھیجے جا رہے ہیں اور تمام پرانے ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 میں لائسنسنگ سسٹم ڈیجیٹائز کیا گیا ہے جس میں جعل سازی کی گنجائش نہیں، جعلی لیٹرز یا انٹریز ثابت ہونے پر لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago