Temporary ban on issuance of arms license
روزنامہ آج: اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر محکمہ داخلہ نے عارضی طور پر پابندی عائد کرتے ہو ئے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں لائسنس برانچ کو بند کردیا ہے صوبائی حکومت کو محاصل کی مد میں اب تک کروڑوں روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے گزشتہ دو مہینوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی لائسنس برانچ بند ہونے سے سیکورٹی صورتحال کے باعث اسلحہ کے لا ئسنسوں کی فراہمی وکلاء ڈاکٹروں ، صحافیوں ، صنعتکاروں ، بیورو کریسی ، سمیت مختلف مکاتب فکر کو بند ہو چکی ہے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھرمیں اسلحہ لائسنس کی فراہمی پر دو مہینے قبل پابندی عائد کی گئی ہے جو برقرار ہے جبکہ دو مہینے قبل فیسیں جمع کرنے کے باوجود کارڈ بھی جاری نہیں ہو سکے محکمہ داخلہ نے اسلحہ کے حوالے سے نیا ایب متعارف کرایا ہے تاہم نئے ایب میں اہم ترین افسران کو بھی کارڈ جاری نہیں ہوا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں اسلحہ ڈیلرز بھی مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…