پشاور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے خیبر پختونخوا میں بجلی چوری روکنے، لائن لاسز کنٹرول کرنے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹرانسفارمر مینجمنٹ سسٹم متعارف کر ادیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیپرا خیبر پختونخوا کے رکن مقصود انور نے کہا کہ جس ٹرانسفارمر پر زیادہ لوڈ یا چوری ہوگی، اسے جدید سسٹم کی مدد سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آف کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ چمکنی ڈویژن میں پہلے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اب اس سسٹم کی بدولت سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے چمکنی ڈویژن میں 157 کلومیٹر طویل کیبل لگائی گی ہے جس پر ایک سال کا وقت لگا جب کہ مزید علاقوں میں بھی یہ سسٹم نصب کیا جائے گا۔
via: Geo News
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…