Heavy rain in Peshawar, low-lying areas inundated, BRT bus service suspended
پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور مسجدوں کے اندر پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ حفاظتی خدشات کے پیش نظر فیڈر روڈز پر پانی کھڑا ہونے کے باعث بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس اگلی اطلاع تک بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ورسک روڈ، ریگی، حیات آباد اور بڈھنی پل سمیت مختلف متاثرہ مقامات پر ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔ ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیمیں پانی میں گھرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور متاثرہ گھروں سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف عمل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد، ورسک روڈ اور بڈھنی پل کے اطراف میں خصوصی ٹیمیں موجود ہیں جو امدادی سرگرمیوں میں دن رات مصروف ہیں۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…