Categories: Latest News

صحت کارڈ کے خاتمے کی خبر جھوٹی، عوامی منصوبے جاری رہیں گے، ثمر بلور

صحت کارڈ کے خاتمے کی خبر جھوٹی، عوامی منصوبے جاری رہیں گے، ثمر بلور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے خاتمے اور پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات اور نوٹیفکیشن کو ثمر ہارون بلور نے جعلی قرار دے دیا، اور کہا کہ بعض عناصر عوام میں غلط معلومات پھیلا کر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

مقاماتدیکھیں

صحت کارڈ کے خاتمے کی خبر کی تردید

ثمر ہارون بلور کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار سلطان سے منسوب ہیلتھ کارڈ کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا مقصد عوام میں ابہام پیدا کرنا ہے۔

نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کا اعلامیہ جعلی قرار

ثمر ہارون بلور نے پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو بھی جعلی قرار دیا، اور کہا کہ اس معاملے میں پھیلائی جانے والی معلومات پر یقین کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضروری ہے۔

انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ثمر بلور

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ان کی ترجیح خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف انداز میں کارکردگی دکھانا ہے، ان کے مطابق کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، جبکہ عوامی مفاد کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کہیں غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب کیا جائے گا، عوامی خدمت، شفافیت اور جواب دہی کو ترجیح دی جائے گی۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago