Categories: Latest News

پشاور: اے این پی کی رہنما ثمر بلور انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنماء ثمر بلور  انتخابی ریلی کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئیں۔” مشرق ٹی وی” کے مطابق ثمر بلور عام انتخابات میں حلقہ پی کے 83سے اے این پی کی امیدوار بھی ہیں۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ریلی میں شریک تھیں جب بلڈ شوگر لیول کم ہونے کے سبب وہ بے ہوش ہو کر گر گئیں۔
ثمر بلور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثمر بلور موٹاپا کم کرنے کے لیے ’اوزیمپک‘ نامی انجکشن لے رہی تھیں، تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اوزیمپک انجکشن ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں ایک بار لگایا جاتا ہے،  اس سے موٹاپا کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ یہ انجکشن جسم میں بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے۔
ایسے لوگ جو ذیابیطس کے مریض نہ ہوں، ان کے لیے یہ انجکشن فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اس کے باوجود کئی لوگ موٹاپے سے نجات کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق صحت مند لوگوں میں اس انجکشن کے کئی مضر اثرات ہوتے ہیں جن میں پینکریاٹائٹس، تھائیرائیڈ ٹیومر اور الرجی ری ایکشنز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ثمر بلور کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

14 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

24 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago