Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا حکم

خیبرپختونخوا میں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا حکم

پشاور ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف تشدد پر اکسانا، دہشتگردی کا پرچار کرنا اور نقصان دہ غلط معلومات پھیلانا اب سنگین قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

وی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جبکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرنے اور گرفتاریاں عمل میں لانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال خان نے تمام اضلاع کے پولیس افسران اور متعلقہ حکام کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف تشدد پر اکسانے، دہشتگردی کو فروغ دینے، پروپیگنڈا کرنے اور نقصان دہ غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کی فوری قانونی جانچ پڑتال کی جائے۔جہاں ٹھوس شواہد سے کسی مجرمانہ فعل کی نشاندہی ہو، وہاں قانون کے مطابق فوری طور پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

محکمہ داخلہ نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی اور ذمہ دار افسران کے خلاف بھی مناسب کارروائی کی جا سکتی ہے۔

نوٹیفیکیشن کی نقول انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، تمام ریجنل ڈی آئی جیز، ضلعی پولیس افسران اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے پرسنل سیکریٹری کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

واضح پیغام یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم کسی بھی اکاؤنٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھانے کے لیے ٹھوس شواہد اور متعلقہ قانون کی پابندی لازم ہوگی۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

17 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago