Categories: Latest News

نوشہرہ: گل مارکیٹ سستا بازار میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا

نوشہرہ: گل مارکیٹ سستا بازار میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا

نوشہرہ: گل مارکیٹ کے اندر قائم سستا بازار میں ٹھیلوں اور کیبن نما دکانوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جس پر ریسکیو 1122 نوشہرہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مرکزی مارکیٹ تک پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ کے مختلف ریسکیو اسٹیشنوں سے فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق آگ کی شدت اور حساس تجارتی علاقے میں پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ضلع بھر سے اضافی فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے، جبکہ ریسکیو 1122 مردان اور پشاور کی ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق آگ سستا بازار کے ٹھیلوں اور کیبن نما دکانوں میں لگی تھی اور تیزی سے پھیل رہی تھی، جس سے مرکزی گل مارکیٹ اور قریبی تجارتی مراکز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے مختلف اطراف سے مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے مسلسل تین گھنٹے تک آپریشن جاری رکھا اور پیشہ ورانہ انداز میں آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث آگ کو مرکزی گل مارکیٹ تک پھیلنے سے روک دیا گیا، جس سے قریبی دکانوں، تجارتی مراکز اور تاجروں کو کروڑوں روپے کے ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آپریشن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین اور اے ڈی سی ریلیف اعجاز اختر کی زیر قیادت نوشہرہ، مردان اور پشاور سے مجموعی طور پر 12 فائر وہیکلز اور 60 سے زائد فائر فائٹر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین، ایمرجنسی افسر عامر بشر، ضلعی انتظامیہ، ٹی ایم اے، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago