Severe heat wave in Khyber Pakhtunkhwa, Civil Defense issues precautionary instructions
اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں میں 7 جون سے 12 جون تک شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی فضا میں ہائی پریشر سسٹم 7 جون سے فعال ہوگا اور 11 جون تک برقرار رہے گا، جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، مردان، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 سے 11 جون کے دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
اسی طرح چترال، دیر، سوات اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 8 سے 10 جون کے دوران درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ اور مظفرآباد میں 8 سے 10 جون کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے، جبکہ پارہ 41 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو سمیت دیگر علاقوں میں 8 سے 11 جون کے دوران درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت مزید زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیرپور، سبی، تربت اور پنجگور میں 7 سے 12 جون کے دوران درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 سے 12 جون کے دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور مقامی سطح پر گردوغبار کے طوفان بھی آ سکتے ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…