Khyber Pakhtunkhwa government's refusal to issue declaration of elected vice chancellors of 19 universities
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، جس کے تحت سرکاری اخراجات پر دیگر ممالک میں ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی خرچ پر سیمینارز، ہوٹل ورکشاپس اور بیرون ملک علاج کی اجازت نہیں ہوگی، صرف جاری کردہ فنڈز پر اخراجات کی اجازت ہوگی، جبکہ اضافی ادائیگی یا نئی ذمہ داری پر پابندی ہوگی۔
اعلامیہ کے مطابق تمام محکمے کو بینک اکاؤنٹس میں رقوم رکھنے پر پابندی سمیت رقوم کو اکاؤنٹ ون میں منتقل کرنا لازمی قرار دیدیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تین سال میں مرمت شدہ عمارتوں یا سڑکوں کی دوبارہ مرمت پر فنڈز کا استعمال ممنوع قرار دینے سمیت ہر ترقیاتی سکیم کی شفافیت اور نگرانی کے لیے ایم اینڈ ای رپورٹس لازمی قرار دی گئی، مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلی کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایمبولینس،فائر بریگیڈ،ٹریکٹرز،مسافر بسوں،ریسکیو گاڑیوں، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نہیں ہوگی، دیگر تمام ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…