BRT Peshawar
ویب ڈیسک – 25 نومبر 2023: پشاور میں بی آر ٹی ٹریک کے نیچے خالی جگہوں پر تجاوزات مافیا نے قبضہ جما لیا ہے شعبہ بازار میں بی آر ٹی کے پلوں کے نیچے تجاوزات مافیا کے ساتھ ساتھ نشہ آور افراد نے بھی قبضہ کیا ہے۔ شعبہ بازار میں سپیر پارٹس اور ٹائروں کے تاجروں نے اس پر قبضہ کر لیا ہے اور پل کے نیچے غیر قانونی کیبن بھی بن گئے ہیں شعبہ بازار میں سفر کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ایف سی پلازہ کے قریب بی آر ٹی پل کے نیچے بھی سپیئر پارٹس کے تاجروں اور گاڑیوں کی مرمت کرنے والے مستریوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ سنہری مسجد کے قریب پل کے نیچے کباڑ فروشوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ بورڈ بازار کے نزدیک پل کے نیچے سبزی فروشوں اور فروٹ فروشوںنے قبضہ کر لیا ہے۔ بعض مقامات پر خانہ بدوش خاندانوں نے ڈھیر ے ڈال دیئے ہیں جبکہ نشی افراد نے بھی ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔
via: Mashirq Tv
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…