Categories: Latest News

نشے کی لت میں مبتلا پشاور یونیورسٹی کا طالب علم کاشف عرف خاکسار علاج کے لیے الخدمت ہسپتال بحالی مرکز منتقل

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کا نوٹس نشے کی لت میں مبتلا پشاور یونیورسٹی کا طالب علم کاشف عرف خاکسارعلاج کے لیے الخدمت ہسپتال بحالی مرکز منتقل

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل پشاور یونیورسٹی کے مشہور طالب علم اور سٹوڈنٹ لیڈر کاشف عرف خاکسار کی نشے کی لت میں مبتلا ہوکر دردر کی ٹھوکریں کھانے اور عوام کی جانب سے حکومت کو اس کے علاج معالجے کے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کئے تھے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم نے کاشف عرف خاکسار کو ڈھونڈ نکال کر علاج اور بحالی کے لئے پشاور کے الخدمت بحالی مرکز منتقل کردیا کاشف عرف خاکسار کو باقاعدہ علاج اور بحالی کے لئے رضا مند کیا گیا کل بھی خصوصی ٹیم نے کاشف عرف خاکسار سے ملاقات کی تھی تاہم وہ کل راضی نہیں تھا جس پر خصوصی ٹیم نے آج پھر کاشف عرف خاکسار سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی اور اس کو علاج اور بحالی کے لئے رضامند کیا کاشف عرف خاکسار کا باقاعدہ علاج شروع کیا جاچکا ہے علاج کا مکمل خرچہ صوبائی حکومت برداشت کریں گی اور مکمل صحت یابی تک وہ الخدمت بحالی مرکز میں رہے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

8 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

13 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

21 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

24 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago