Categories: Latest News

باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر کارروائی، کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور منشیات برآمد

باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر کارروائی، کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور منشیات برآمد

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی اور نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔
کارروائی دبئی جانے والے ایک مسافر کے خلاف عمل میں لائی گئی جسے بعد ازاں کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے مشتبہ مسافر کی پروفائلنگ کے بعد اس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔ اسکیننگ کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا گیا جس پر اسے تحویل میں لے کر جامع تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران بیگ سے مجموعی طور پر 4لاکھ 41ہزار یو اے ای درہم برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 کروڑ 35 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مزید برآں بیگ سے 544 گرام نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں جنہیں عرف عام میں ڈانسنگ پلز کہا جاتا ہے۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاکو تحویل میں لے کر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago