Order of inquiry on the cutting of the oldest tree in Peshawar's Shah Wali Qatal area
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 جون2024ء) پشاور کے علاقے شاہ ولی قتال میں قدیم ترین درخت کاٹنے پر خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کر دیا صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہ ولی قتال میں ایک قدیم ترین درخت کاٹنے کا عمل میرے علم میں نہیں لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اطلاع ملتے ہی اجلاس طلب کیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ مذکورہ درخت کاٹنے کے لیے محکمہ جنگلات سے اجازت نامہ وصول کیا گیا تھا۔صاحبزادہ عدنان قادری نے بتایا کہ اجازت نامہ وصولی کے باوجود انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس میں تمام محرکات سامنے آ جائینگے۔وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوئی غیر قانونی عمل کے محرکات سامنے آئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔
عدنان قادری کے مطابق دہائیوں تک اس درخت کی حفاظت محکمہ اوقاف نے ہی ممکن بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات تاریکی میں پشاور میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی محلے شاہ ولی قتال میں صدیوں پرانا پیپل کا درخت کاٹ دیاگیا۔صدیوں پرانا درخت کاٹنے پر اہل محلہ اور وہاں کے تاجروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب محکمہ اوقاف کا مؤقف ہے کہ طوفان کے پیش نظر محکمہ جنگلات سے این او سی لے کر درخت کاٹا گیا۔محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پولیس لائنز میں درخت گرنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا تھا، تاہم اب عوام کے جانوں ومال کی حفاظت کے پیش نظر اس درخت کو کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…