Categories: Latest News

پشاور؛ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی گھر کے سامنےقدیم پیپل کا درخت کاٹ دیا گیا

پشاور؛ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی گھر کے سامنےقدیم پیپل کا درخت کاٹ دیا گیا

 پشاور: بھارتی ادکار شاہ رخ خان کے پشاور میں آبائی گھر کے سامنے کھڑے سینکٹروں سال قدیم پیپل کا درخت کاٹ دیا گیا، جس کا شمار شہر کے قدیم ترین درختوں میں ہوتا تھا جبکہ متعلقہ اداروں نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

احتشام بشیر (ایکسپریس نیوز): پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار سے متصل شاہ ولی قتال کا شمار شہر کے قدیمی علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آبائی گھر بھی ہے، گزشتہ روز قدیم درخت کاٹ دیا گیا اور تناور درخت ایک ہی جھٹکے میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ 400 سے 500 سال پرانا درخت تھا، اس درخت کو پہلے بھی کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن صرف ایک شاخ کاٹنے پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں درخت کاٹنے کا عمل روک دیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ درخت کاٹنے پر خاموشی اختیار کرلی گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پشاور اور میئر پشاور نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور پشاور کے قدیمی علاقے میں درخت کاٹنے پر نہ تو کسی دکان دار نے روکا اور نہ ہی شہریوں  نے مزاحمت کی۔

خیال رہے کہ شاہ ولی قتال میں شاہ رخ کے آبائی گھر کے علاوہ ان کے چچا غلام محمد گاما کی دکان بھی رہی ہے اور شاہ رخ خان کے والد بھی اسی علاقے میں زندگی گزار چکے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago