Cold weather breaks in Pakhtunkhwa; thousands celebrate Eid at tourist spots
پشاور (ویب ڈیسک) – عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی سے بچنے اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے 6 لاکھ 52 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔
ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
اس موقع پر ٹورازم پولیس کے اہلکاروں نے بہترین خدمات سرانجام دیتے ہوئے سیاحوں کی بھرپور معاونت کی، جس پر عوامی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے کہا کہ اتھارٹی کی ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی، جس کے ذریعے سیاحوں کو فوری رہنمائی اور مدد فراہم کی جاتی رہی۔
مزید یہ کہ ضم شدہ اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں سیاح پہنچے، جہاں سیاحوں کو ممکنہ حد تک سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں کو مزید محفوظ اور سہل بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا کو سیاحت کا مرکز بنایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…