Peshawar high court
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز اور اضافی واجبات کی واضح تفصیل فراہم کیے بغیر صارفین سے وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف باقاعدگی سے بجلی کے بل ادا کرتا ہے، تاہم اگست کے بل میں مختلف اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے جن کی واضح تفصیل بل پر درج نہیں تھی۔
درخواست گزار کے مطابق اضافی رقم سے متعلق معلومات حاصل کرنے پر اسے بل پر موجود بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے کا کہا گیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ بل میں ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صارف کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بجلی کے بل میں کس مد میں اور کتنی رقم وصول کی جا رہی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی کے بل میں ٹیکسز اور دیگر اضافی واجبات کی مکمل تفصیل فراہم کیے بغیر ان کی وصولی نہ کی جائے۔
عدالت نے اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو بھی یکجا کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر 2026 کو ہوگی، جس میں فریقین اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…