آج ایک ہی دن میں دو پاکستانی خواتین کوہ پیمائوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو (8611میٹر) سر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ 31 سالہ ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو آج صبح سات بج کر 42 منٹ پر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچیں۔ثمینہ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کر رکھی ہے۔ ثمینہ بیگ گلگت بلتستان کی وادی شمشال سے تعلق رکھتی ہیں۔
ثمینہ بیگ کے چوٹی سر کرنے کے اڑھائی گھنٹوں بعد نائلہ کیانی بھی کامیابی سے چوٹی تک پہنچ گئیں جس کے بعد وہ کے ٹو سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔نائلہ نے آج صبح 10 بج کر 15 منٹ پر چوٹی سر کی۔ نائلہ کے ساتھ اس مہم میں نامور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور سہیل سخی بھی شامل تھے۔
کے ٹو کو پہلی دفعہ 1954ء میں دو اطالوی کوہ پیمائوں نے سر کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک تقریباً 377 کوہ پیما کامیابی کے ساتھ کے ٹو کو سر کر چکے ہیں جن میں نذیر احمد صابر ،رجب شاہ، محمد علی سدپارہ، ساجد سد پارہ، شہروز کاشف، سرباز خان، عبد الجوشی جیسے کوہ پیما شامل ہیں۔ اشرف امان پہلے پاکستانی کوہ پیما تھے جنھوں نے 1977ء میں کے ٹوسر کی۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…