Peshawar: Neighbor who kidnapped businessman's son and demanded Rs. 3 million ransom revealed
پشاور: تھانہ خزانہ پولیس کی کارروائی، تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا کمسن بچہ بازیاب، ملزم گرفتار
پشاور: تھانہ خزانہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقصود آباد سے اغواء کیا گیا کمسن بچہ باحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم احمد علی کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزم چارسدہ کا رہائشی اور مقامی مسجد کا پیش امام نکلا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 5 جنوری کو اپنے پڑوسی تاجر کے بچے کو اغواء کرکے والدین سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے اپنی داڑھی بھی منڈوا لی تھی۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔
ڈی ایس پی خزانہ انعام اللہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…